کرم پاراچنار: خیبر پختون خواہ کا سب سے بڑا شب آربعین ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوگیا

16

کرم پاراچنار، 27 ستمبر (اے پی پی): خیبر پختون خواہ کا سب سے بڑا ماتمی جلوس شب آربعین   مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوگیا ہے ۔جس میں عزدار امام مظلوم کو پرسہ دیتے ہوئے ذوالجناح علم عباس ع  کے ہمراہ سینہ قوبی کرتے ہوئے  اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس مرکزی امام بارگاہ میں دیر رات کو اختام پزیر ہوگا جگہ جگہ سبیل اور نیاز کااہتمام بھی  کیا گیا ہے ۔

آربعین امام مظلوم کے سسلے پر شہر کے داخلی و خارجی راستے سیل کردی گئی ضلعے بھر میں 300 سے زائد امام بارگاہوں مجالس کا سلسلہ جاری ہے علاقے میں پاک فوج پولیس فورس سمیت مقامی رضاکار حفاظت کیلئے مامور کردیئے گئے ہیں