کلین اینڈ گرین شجرکاری مہم کے ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے؛ کمشنر ساہیوال ڈویژن

36

اوکاڑہ، 21 ستمبر (اے پی پی ): کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین شجرکاری مہم کے ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے،تمام سرکاری محکموں کے افسران کو چاہیے کہ وہ اس قومی فریضہ کی ادائیگی کے لئے اپنا اپنا ٹارگٹ پورا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں  ٹرمینیلیا کاپودا لگاتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے بھی ٹرمینیلیا کاپودا لگایااور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی۔

 اس موقع پر ایس ڈی او محکمہ جنگلات حافظ افتخار جنجوعہ، معروف سینئر صحافی کالم نویس و صدر سماجی تنظیم “ماڈا” مظہر رشید اور مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔