ملتان،13 ستمبر (اے پی پی ): کمشنر ڈاکٹر ارشاد کا واسا کو گٹروں کے ٹوٹے ڈھکن تبدیل کرنے کیلئے 48 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔کمشنر نے حادثہ کی صورت میں متعلق آفسر پر مقدمہ درج کروانے کی تنبیہ کی اور کہا کہ واسا سیورج لائنوں میں کسی ایک مقام پر گیس کے اخراج کیلئے جالی نما ڈھکن لگائے اور لائنوں سے گیس کا اخراج نہ ہونا کراؤن فیلئیر کی اہم وجہ ہے۔
کمشنرڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت واسا کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا کی کمشنر ملتان کو بریفنگ دی ۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ واسا تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پر جنریٹر فعال رکھے اور شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا آج سے شروع ہفتہ نکاسی آب میں واسا کی کارکردگی مانیٹر کی جائے گی۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ کوئی آفسر عوامی شکایت کا متحمل نہیں ہوسکتا
ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈائیریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی موجود تھے۔