ملتان،22 ستمبر(اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے پبلک سروس ڈیلیوری انسپکشن کیلئے شہر کا دورہ کیا اور کمشنر نے بارش کے بعد نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا،قاٹر ورکس روڈ، شاہ رکن عالم میں نکاسی آب نہ ہونے پر کمشنر نے برہمی کا اظہار کیا اور واسا کو سکر مشین، واٹر باؤزر لگا کر نکاسی آب یقینی بنانے کا حکم دیا۔
کمشنر نے جناح پارک کا دورہ بھی کیا، پارک کی اپ گریڈیشن کا حکم دیا کمشنر نے کہا کہ پارک سے جھاڑیاں صاف کروا کر تزین و آرائش کی جائے کمشنر کاحضوری روڈ کا دورہ،جلد از جلد تکمیل کا حکم بھی دیا۔
کمشنر نےصبح کے وقت سٹریٹ لائٹس جلنے پر متعلقہ اہلکار کی سرزنش کی۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے نیو ملتان، شاہ رکن عالم، گھنٹہ گھر، حسین آگاہی، کا دورہ بھی کی۔