ملتان، 21 ستمبر (اے پی پی): سیکرٹری پرائمری سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر کی زیر صدارت اجلاس،ڈویژن کے تمام ہسپتالوں میں ادویات کے سٹاک کے اندراج کی ہدایات جاری کی۔عمران سکندر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس کی میڈیسن مینجمنٹ بارے ٹریننگ کروائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کیساتھ دیگر وبائی امراض پر خصوصی توجہ دی جائے۔
عمران سکندر نے کہا ڈینگی سرویلنس، ای پی آئ ،انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے اور 15 تا18 سال کی کورونا ویکسینیشن کیلئے محکمہ تعلیم کیساتھ ملکر کام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پبلک سروس ڈیلوری بارے شکایات کا کوئی افسر متحمل نہیں ہوسکتا۔
سیکرٹری عمران سکندر نے کورونا ویکسینیشن کے اہداف حاصل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی۔
اجلاس کو کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے بتایا کہ پولیو اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے جنگی بنیادوں پر عمل پیرا پیں اور نو ویکسی نیشن نو سروس کو عملی طور پر نافذ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن نہ کرانے والے شہری کو کوئی سروس فراہم نہیں کی جائے گی اور کہا کہ
ڈویژن کے کسی مرکز صحت میں ادویات کی کمی نہیں از خود دورہ کرکے ہسپتالوں کی حالت زار مانیٹر کررہا ہوں۔ کمشنر نے کہا کہ صحت بارے ترقیاتی سکیموں میں کمشنر افس بھرپور معاونت فراہم کر رہا ہے ۔
اجلاس میں ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، سی اوز ہیلتھ بھی شریک ہوئے۔