وہاڑی ، 15 ستمبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا ہے کہ کہ کورونا ویکسی نیشن کے بغیر کوئی بھی شخص سرکاری دفتر میں داخل نہیں ہو سکتا۔ پبلک مقامات پر بھی کورونا ویکسی نیشن کے بغیر کسی کو آنے کی اجازت نہیں ہو گی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے متعلقہ افسران ایس او پیز پر عملدررآمد کرانے کیلئے سخت اقدامات کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے کہا کہ انسداد پولیو مہم 20سے 24ستمبر2021ء تک چلائی جائے گی، والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے تعاون کریں 5لاکھ 70ہزار 631بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران بھی کورونا ایس او پیز کو اختیار کیا جائے 5سال تک کی عمر کے ہر بچے کو انسداد پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پینا لازمی ہے، تمام متعلقہ محکمے انسداد پو لیو مہم پر مکمل تو جہ دیں ، انسداد پولیو مہم کو قومی جذبے کے تحت چلایا جائے ہم نے اپنے ملک سے ہر صورت پولیو جیسی موذی مرض کا خاتمہ کرنا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے ہر فرد کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہیں، ڈینگی مچھر کی پرورش کوروکنے کیلئے بھر پور اقدامات کرنے ہیں جن انڈرائیڈ یوزر کی کارکردگی بہتر نہیں ہے وہ اپنی کارکردگی کو ہر صورت بہتر کریں ڈینگی کے لاروے کو تلاش کرنے کیلئے بھر پور کوششیں کی جائیں، انسداد ڈینگی سرگرمیاں پوری محنت اور توجہ سے کی جائیں گھروں میں پانی کی ٹینکوں کو بھی چیک کیا جائے۔
سی ای او ہیلتھ وہاڑی ڈاکٹر انجم اقبال نے اجلاس کو بتایا کہ 1483ہاٹ سپاٹس کو چیک کیا گیا ، 179لاروے کے سیمپل اکٹھے کر کے لیبارٹری بھیجے گئے، گزشتہ ہفتہ میں 13ہزار 976انسداد ڈینگی سرگرمیاں کی گئیں انسداد ڈینگی ٹیمیں گھر گھر جا کر سرولنس کر رہی ہیں ۔
اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو اشفاق الرحمن خان، اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، سی ای او ایجو کیشن محمد صہیب عمران، ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید، ایم ایس ڈاکٹر راؤ مسعود اکبر، ڈی ڈی ایل جی سعدیہ جعفر، ڈی او پاپولیشن عاصم ہدایت،ڈی او سوشل ویلفیئر محمد انور، ڈی ڈی واٹر مینجمنٹ محمد اسلم اور دیگر افسران موجود تھے