گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند سے ملاقات

12

کوئٹہ 04 ستمبر (اے پی پی )گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر بلوچستان اسمبلی سردار یار محمد رند سے کوئٹہ میں ملاقات کی ,ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ صوبہ بلوچستان میں پی ٹی آئی تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع رکن صوبائی اسمبلی میر عمر خان جمالی اور  پاکستان تحریک انصاف کے عہدیدار بھی موجود تھے۔