یومِ فضائیہ کی مناسبت سے پاک فضائیہ کا شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت

17

اسلام آباد،07ستمبر(اے پی پی): پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے یومِ فضائیہ کی مناسبت سے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اس منظوم خراج عقیدت کو پاکستان کے مشہور ڈائریکٹر، ڈرامہ نگار، پروڈیوسر اور ہمہ جہت شاعر ایوب خاور نے بہت دلآویز شکل میں پاک فضائیہ کے جانثاروں کے نام کیا ہے جو ہمہ وقت دفاع وطن کے لیے اپنے محاز پر چاق و چوبند ہیں اور پوری قوم کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے تحفظ اور ترقی کی ہر منزل کو سر کرنے میں ہمہ تن مصروف ہیں۔