احساس ڈیجیٹل 8171 ویب پورٹل کے زریعے صارفین گھر بیٹھے شناختی کارڈز کی مدد سے احساس پروگرام میں اپنی اہلیت معلوم کرسکتے ہیں،چئیرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر

1320

کوئٹہ، 08 اکتوبر (اے پی پی): چئیرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بلوچستان میں جاری احساس پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سول سیکریٹرئیٹ کوئٹہ میں ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا ، صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز موجود تھے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس ڈیجیٹل ویب پورٹل کے زریعے صارفین احساس پروگرام کی تمام سہولیات صرف ایک کلک Click پر ہی حاصل کرسکتے ہیں۔ اجلاس میں صوبے کے تمام اضلاع میں ون ونڈو آپریشن کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔ چئیرپرسن احساس پروگرام کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جلد ون ونڈو احساس مراکز کھولے جائیں گے۔ ون ونڈو احساس مرکز پر احساس پروگرام کی تمام سہولتیں دسیتاب ہونگی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ڈیجیٹل 8171 ویب پورٹل پر بھی روشنی ڈالی۔