اوکاڑہ؛ نواحی گاؤں میں گھر کیساتھ رکھی پرالی کو لگی آگ پر قابو پالیا گیا

31

اوکاڑہ،14اکتوبر (اے پی پی ): رینالہ خورد کےنزدیک  گاؤں 8/1AL میں واقع گھر سے ساتھ پلاٹ میں رکھی پرالی کو آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے  بروقت آگ پر قابو پا لیا۔ریسکیو ذرائع کے  مطابق  مالکان اور لوگوں کے مطابق آگ لاپرواہی کی وجہ سے سگریٹ نوشی کرنے کی وجہ سے لگی۔