اس وقت ملکی توانائی کا %29 پن بجلی سے، 2030 تک اسے %43 تک بڑھایا جائے گا؛ حماد اظہر

29

اسلام آباد،27اکتوبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے  توانائی حماد اظہر  نے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی سے 64 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے ،ماضی کی حکومتوں نے درآمدی فیول کے منصوبوں پر توجہ مرکوز رکھی، اس وقت ملکی توانائی کا %29 پن بجلی سے، 2030 تک اسے %43 تک بڑھایا جائے گا۔

 ان خیالات کاا ظہار انہوں نے بدھ کو ہائیڈرو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں پانی سے 64 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے ، اس وقت ملکی توانائی کا 29 فیصد حصہ پانی سے بجلی کی پیداوار کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے درآمدی فیول کے منصوبوں پر توجہ مرکوز رکھی، سال 2030 تک ملکی توانائی میں پن بجلی کا حصہ 29 فیصد سے بڑھا کر 43 فیصد تک  لایاجائے گا ۔

 حماد اظہر  نے کہا کہ پن بجلی کے فروغ کیلئے ملکی تاریخ میں پہلی بار گلگت بلتستان پاور پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے۔