اوکاڑہ،12اکتوبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے پاور سپرئیرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ کسانوں کو بہترین بیج ،کھاد اور سبسڈی پر زرعی آلات اور مشینری فراہم کرنے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے۔ محکمہ زراعت کاشتکاروں کی رہنمائی اور بہترین پیداوار کے حصول میں اپنا کردار ادا کرے کاشتکاروں کی پیداواری لاگت کو کم کرنے اور زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حصول میں ان کی رہنمائی کریں۔
زراعت کی ترقی ملکی معیشت کی ضمانت ہے ایگریکلچر سیکٹر کو ترقی یافتہ بنائے بغیر غذائی خود کفالت کی منزل نہیں حاصل کی جا سکتی ہمیں کسانوں کو جدید طریقہ کاشتکاری پر نہ صرف راغب کرنا ہے بلکہ ان کی مدد اور رہنمائی بھی کرنا ہے،جدید زراعت کسانوں کو خوشحال بنانے ملکی معیشت کی بہتری اور زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حصول کے لئے ضروری ہے محکمہ زراعت کسانوں کی رہنمائی کے لئے ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہے وہیں پر پنجاب گورنمنٹ کسانوں کو بہترین بیج، کھاد اور سبسڈی پر زرعی آلات اور مشینری فراہم کرنے کے لئے کروڑوں روپے خرچ کر رہی ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ترقی کے ثمرات کو دیہات تک پہنچانے کے لئے خود میدان عمل میں ہیں اور مشکل حالات کے باو جود کاشتکاروں کے لئے وسائل مہیا کئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق، رائے حماد اسلیم کھرل، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر نے کاشتکاروں میں فروغ پیداوار دھان کے سلسلہ میں پاور سپرئیرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔
تقریب میں کاشتکاروں کو شفاف انداز میں بذریعہ قرعہ اندازی سپرئیر دیئے گئے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر نے فروغ پیداوار دھان منصوبہ کے خدوخال سے متعلق بریفنگ دی