اوکاڑہ،09 اکتوبر(اے پی پی): قومی شاہراہ رینالہ خورد بائی پاس 20 والا سٹاپ کے قریب پر تیز رفتار بس نے رکشہ کو ٹکر مار دی۔ حادثہ میں ایک شخص جانبحق جبکہ 3 خواتین اور ایک مرد زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسر فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی۔
جانبحق ہونے والے شخص کی نعش کو آر ایچ سی رینالہ خورد منتقل کر دیا، جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت نعمان علی ولد انور خان (تقریباً 25 سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ رینالہ خورد کا رہائشی تھا۔