اوکاڑہ،05 اکتوبر (اے پی پی ):اوکاڑہ میں لیسکو ملازمین کی سیفٹی کے حوالے سے سیمینارکاانعقاد کیا گیا ، سیمینار سے خطاب میں لیسکو ملازمین کی سیفٹی کے لئے ترجیحات بتاتےہوئے سپرنٹنڈنگ انجینئر لیسکوحماد اللہ نے کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری امین اورڈائریکٹر سیفٹی لیسکو الطاف قادر کے احکامات کی روشنی میں لیسکو ملازمین کو آگاہ کرنے کے لئےسیفٹی سیمینارکاانعقاد وقت کاتقاضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں کام کرنے والے لیسکو ملازمین ایس او پیز کے مطابق ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اپنی سیفٹی کو بھی مدنظر رکھیں۔
حماد اللہ نے کہا کہ سیفٹی سیمینار کا بنیادی مقصد لیسکو ملازمین کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہے، فیلڈ ملازمین سیفٹی کے بغیر کسی صورت کام نہ کریں کیونکہ ان کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اس موقع پر ایکس ای این لیسکو عطاءالمجیب، اسسٹنٹ مینجر ایچ آر سید شہزاد بابر اور ملک جمیل ٹی اے بھی موجود تھے۔