اپوزیشن صرف اپنی منفی سیاست زندہ رکھنے کی خاطر ملکی مفادات سے کھیل رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

8

 

لاہور،18اکتوبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کرنا قومی مفادات کے منافی ہے۔اپوزیشن صرف اپنی منفی سیاست زندہ رکھنے کی خاطر ملکی مفادات سے کھیل رہی ہے۔ان عناصر کو یاد رکھنا چاہیئے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار  انہوں نے  معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور سے پیر کو ملاقات کے دوران کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن والے بے بنیاد پراپیگنڈا کرکے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔حکومت کو عوام کے مسائل کا احساس ہے اور انشاء اللہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے حسان خاور نے کہا کہ ناکام جلسوں کے بعد اپوزیشن عناصر کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔مریم نواز اور بلاول پہلے اپنا اور اپنے بڑوں کا حساب دیں۔الزامات برائے الزامات کی سیاست کرنا اپوزیشن کا وطیرہ رہا ہے،پاکستان کو الزامات کی سیاست سے آگے نہیں لے جایا جا سکتا، اپوزیشن یاد رکھے کہ حکومت مدت پوری کرے گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نےفلاح عامہ کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کی ہدایت بھی کی