اگر بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت دیتا ہے تو اس کے ساتھ ہمارا کوئی جھگڑا نہیں؛ وزیراعظم عمران خان

14

ریاض ،25اکتوبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے پیر کو یہاں   پاکستان سعودی عرب انویسٹمنٹ فورم سے خطاب  میں کہا ہے کہ پاکستان ایک مہذب ملک کے طور پر دنیا کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے، بھارت مہذب ہمسائے کی طرح اگر مقبوضہ کشمیر کا معاملہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے تو ہمارا کوئی جھگڑا نہیں، کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی گارنٹی اقوام متحدہ نے 72 سال قبل اپنی قراردادوں میں دی ہے۔