این سی اوسی کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد مہم مزید تیز ,ضلعی انتظامیہ متحرک چھاپہ مار کارروائیاں جاری

20

لاہور 4، اکتوبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے مزید متحرک ہوگئے فعال چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری کی قیادت میں ٹیموں کی رات گئے تک کارروائی جاری رہی زیادہ تر شالیمار تحصیل میں چھاپے مارے گئے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 7 دکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ لاثانی ماربل فیکٹری، عائشہ ماربل فیکٹری، الخیر ماربل فیکٹری، ایم حمزہ پان شاپ، رانا کولڈ کارنر اینڈ پان شاپ، خان ہئیر ڈریسر، ٹیکانہ سنوکر کلب کو بھی سیل کیا گیا علاوہ ازیں ہربنس پورہ روڈ، نظام آباد بازار تاجپورہ، مغلپورہ چوک اور لال پل بالائی منزل حادق فوڈز کے علاقے میں بھی کاروائیاں کی گئیں اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے یہ کاروائیاں کی گئیں اور آئندہ دنوں میں ان میں مزید تیزی آ سکتی ہے کیونکہ این سی او سی کی ھدایت پر کورونا ایس او پیز پر ہر ممکن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی رہنمائی اور نگرانی میں کی جارہی ہیں۔