لاہور 11 اکتوبر ( اے پی پی)این سی او سی کی ہدایت پر کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اور ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کی زیر نگرانی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے اور ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرتحصیل کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی بنا پر دی ایجوکیٹر صدر کیمپس کو سیل کر دیا وہاں سے ملٹی پل ڈینگی لاروا بھی برآمد چنانچہ اے سی کینٹ سخت ایکشن لیتے ہوئے دی ایجوکیٹر کی انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کرا دیا ان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے سخت ایکشنز لینا ہی پڑیں گے تاکہ تمام پاکستانیوں کی جان اور صحت کے تحفظ کو ممکن بنایا جا سکے۔