بروقت تشخیص اور آگاہی کے ذریعے چھاتی کے سرطان کا علاج ممکن ہے؛بیگم ثمینہ علوی

10

اسلام آباد، 07اکتوبر(اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ  بیگم ثمینہ علوی نے چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ چھاتی کا سرطان ایک مہلک مرض ہے، پاکستان میں ہر سال ہزاروں خواتین اس مرض کی بروقت تشخیص اور آگاہی نا ہونے کی وجہ سے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام خواتین سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ اس مرض کی علامات کے بارے میں جانیں، سینے یہ اس کے اطراف میں گلٹی، یا کسی بھی قسم کی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

بیگم ثمینہ علوی نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اکتوبر کے مہینے میں چھاتی کے سرطان کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کریں تاکہ اس مرض کی بروقت تشخیص سے قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں  کہ صحت مند زندگی کیلئے بروقت تشخیص ضروری ہے۔