بلوچستان جام کمال خان کا کمبائنڈ ملٹری ہسپتال اور سنڈیمن پرونشنل ہسپتال کا دورہ

26

کوئٹہ11 اکتوبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال اور سنڈیمن پرونشنل ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں ہرنائی زلزلے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ بلیدی بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ نے سی ایم ایچ تمام زخمیوں کی عیادت کی اور پھولوں کے گلدستے دیے۔وزیراعلیٰ کو متعلقہ حکام کی جانب سے زخمیوں کی دیکھ بھال اور نگہداشت سے متعلق آگاہ کیا گیا، اور بتایا کہ تمام زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ معمولی نوعیت کے زخمیوں کو بہتر علاج و معالجہ کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ دریں اثناء وزیراعلی نے ہرنائی زلزلے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے سنڈیمن پرونشنل ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ نے ہرنائی زلزلے کے تمام زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ دیا۔وزیراعلیٰ کو ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر جاوید اختر نے زخمیوں کے علاج معالجے کے حوالے سے آگاہ، وزیراعلی نے تمام زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سے بات چیت کی اور ان کے مسائل سنے اور کہا کہ صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہے۔سول ہسپتال کوئٹہ کو تمام ضروری طبی آلات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  زلزلہ متاثرین کی امداد و بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ حکومت زلزلہ زدگان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ وزیراعلیٰ  نے اس موقع پر مریضوں  کے اہل خانہ سے بھی بات چیت کی۔