بورے والا؛محکمہ سوشل ویلفیئر ،سماجی تنظیموں،طلباء اور تاجروں کی طرف سےانسداد گداگری واک کا اہتمام

7

بورےوالا،12اکتوبر(اے پی پی):محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام سول سوسائٹی،سماجی تنظیموں،تاجروں اور طلباء کی طرف سے انسداد گداگری واک کا اہتمام کیا گیا، واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر گداگری کے خلاف نعرے درج تھے، واک کالج روڈ سے ہوکر پریس کلب کے سامنے آکر اختتام پذیر ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گداگری ایک لعنت ہے جسے اسلام نے بھی حرام قرار دیا ہے اسکی وجہ سے معاشرے میں بھیک مانگنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، اسکے خاتمہ کے لئے جہاں تمام نمائندہ شہری تنظیموں کو عملی اقدامات کی ضرورت ہے وہاں حکومت کو بھی چاہیئے کہ اس حوالہ سے قانون سازی کرکے اس پر سختی سے عملدرآمد بھی کروایا جائے، ورنہ یہ لعنت مزید پھیلتی چلی جائے گی۔