بورےوالا،07اکتوبر(اے پی پی): کپاس کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ زراعت کی جانب سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا،واک کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری الطاف حسین نے کی، واک میں محکمہ زراعت کے ملازمین نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری الطاف کا کہنا تھا کہ واک کا مقصد کسانوں کو کپاس کی اہمیت،پیداوار میں
اور جدید ریسرچ کے مطابق اسکی کاشت کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل بورے والا کا علاقہ جوکہ کپاس کی پیداوار کے حوالہ سے پنجاب میں نمایاں حیثیت رکھتا تھا لیکن دیگر علاقوں کی طرح کپاس کی کاشت میں کمی اور بحرانی صورتحال کی وجہ سے پیداوار بہت کم رہ گئی ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری الطاف نے کہا کہ محکمہ زراعت نے کپاس کی کاشت میں اضافہ اور جدید ریسرچ کے مطابق اسکی پیداوار کو بڑھانے کے حوالہ سے کپاس کےنمائشی پلاٹ لگائے ہیں جن میں کپاس کی فصل کوکیمیائی اسپرے کی بجائے بائیو سپرے کی گئی ہے، بائیو اسپرے سے دوست کیڑے محفوظ رہے ہیں، جدید طریقہ کاشت سے جہاں اخراجات کم ہونگے وہاں اسکی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔