بہاولنگر: جشن عید میلاد النبی کی تیاریاں، چراغاں سے رنگ و نور کی بہار آگئی

26

بہاولنگر، 17 اکتوبر ( اےپی پی): بہاول نگر شہر میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم  کے سلسلے میں شہر بھر میں جشن کا سماں ہے  شہر بھر میں بھر پور چراغاں سے رنگ و نور کی بہار آگئی مساجد، گلیاں ، محلے اور بازار رنگین برقی قمقموں سے جگمگا اٹھے ہیں ۔دوسری جانب حکومتی خصوصی ہدایات پر سرکاری عمارتوں کو بھی دلہن کی طرح سجا دیا گیا اور ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکموں کی جانب سے تقاریب میلاد کانفرنسسز کا سلسلہ جاری ہے شہریوں کی بڑی تعداد جشن عید میلادالنبی کی خوشی بھرپور انداز سے منانے کےلئے تیاریوں میں مصروف ہے گھروں گلیوں کوچوں میں درودوسلام کی صدائیں بلند ہورہی  ہیں ہر طرف سرور کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔