تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ارب روپے کے قرضوں کا اجراء ہوچکا ہے؛ کامران خان بنگش

9

ایبٹ آباد، 09 اکتوبر (اے پی پی ):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، تعلقات عامہ اور اعلیٰ تعلیم کامران خان بنگش نے  گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر 1 ایبٹ آباد کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ارب روپے کے قرضوں کا اجراء ہوچکا ہے اور ہر درخواست کنندہ کو پانچ سے 20 لاکھ روپے تک قرضہ مل سکتا ہے جس سے وہ اپنا ذاتی کاروبار شروع کرکے اپنے لیے ایک خود مختار کیریئر فروغ دے سکتے ہیں۔

 انہوں نے  طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیلنجنگ دور میں اپنے آئیڈیاز کو استعمال میں لائیں اور حکومت کی طرف سے آفر ہونے والی سہولیات کی مدد سے اپنے لئے بھرپور کیریئر بنانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اپروچ اور اپنی سوچ کو بڑا رکھنے کی کوشش کریں۔

کامران خان بنگش نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا نظام تعلیم مکمل طور پر بدل رہا ہے۔ انہوں نے طلبہ سے درخواست ہے کہ وہ خود میں ڈسپلن پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔  انہو ں نے کہا کہ کالجز کا استعداد بڑھانے کیلئے 1900 نئے لیکچرر بھرتی کئے جا رہے ہیں ان لیکچرر کے آنے سے تعلیمی معیار مزید بہتر ہوگا۔

  انہوں نے کہا  ہا ئیر ایجو کیشن ڈیپا ئمنٹٰ 45 نئے پراجیکٹس کا آغاز کر رہا ہے جس سے  تعلیم کے معیا ر کو مزیر بہتر کر نے میں کا فی مدد مل جا ئے گی۔