جدید انفراسٹریکچر سے آراستہ 13 سپیشل اکنامک زونز اور 23 سمال انڈسٹریل اسٹیٹ معاشی ترقی کے انجن ہیں :صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال

24

لاہور 1اکتوبر(اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے چیئرمین پیڈمک سید نبیل ھاشمی کی ملاقات پیڈمک آفس میں ہونے والی ملاقات کے دوران سیدنبیل ہاشمی نے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی 3سالہ کارکردگی بارے صوبائی وزیر کوآگاہ کیا اور کہا کہ بھلوال، رحیم یار خان اور وہاڑی کی انڈسٹریل اسٹیٹس میں بیشتر صنعتوں نے پیداور شروع کردی ہےگزشتہ 3 سال کے دوران پیڈمک کے زیر اہتمام صنعتی مراکز میں 17ارب روپے کی ملکی اور 72ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی میاں اسلم اقبال نے پیڈمک کی کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزدار حکومت نے پنجاب کو کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کا مرکز بنا دیا ہےجدید انفراسٹرکچر سے آراستہ 13 سپیشل اکنامک زونز اور 23سمال انڈسٹریل اسٹیٹس معاشی ترقی کے انجن ہیں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کار پنجاب کے صنعتی مراکز کو ترجیح دے رہے ہیں گزشتہ 3سال کے دوران پنجاب میں 300ارب روپے کی اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری ہوئی ہے قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں جدید سہولیات سے آراستہ بزنس سینٹر اور آٹوپارٹس ٹیکنالوجی پارک بنایا جارہا ہے اور صوبے میں نئ انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کی منصوبہ بندی بھی کی گئی ہےسیالکوٹ اور مظفر گڑھ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کے لئے کام کا آغاز کردیا گیا ہے علاوہ ازیں قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ ،بھاول پور انڈسٹریل اسٹیٹ اور چونیاں ایکوابزنس پارک کے ترقیاتی کام 2022کے آخر تک مکمل کر لئے جائیں گےصوبائی وزیر کی صنعتی ترقی کے لئے چئیرمین پیڈمک سید نبیل ھاشمی اور بورڈ کی کاوشوں کی ستائش سی ای او پیڈمک علی معظم سید بھی ملاقات میں موجود تھے۔