جوہرآباد ، 07 اکتوبر (اے پی پی ): مقامی عدالتوں سے فیصلہ شدہ مقدمات کے مال مقدمات کو تلف کردیا گیا، ضلع خوشاب میں درج منشیات کے 236 اور 131 متفرق فیصلہ شدہ مقدمات کے مال مقدمات کو تلف کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی اوخوشاب نے بتایا کہ تلف کیے گئے مال میں 132 کلو گرام چرس ، 04 کلو گرام ہیروئن، 2517 لیٹر شراب شامل ہیں۔اس کے علاوہ تلف کیے گئے مال میں زرعی ادویات، پتنگ، ڈوریں اور سامان آتش بازی وغیرہ شامل ہے۔
مال مقدمات کی تلفی سینیئر سول جج سلیم اقبال اور ایس پی انویسٹی گیشن ناصر علی کی نگرانی میں کی گئی۔