حکومت ملک میں سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے؛ وزیر اعظم عمران خان

9

 

اسلام آباد،  14 اکتوبر   (اے پی پی ): وزیر  اعظم  عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، سرمایہ کار حکومتی کاروبار دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

ان خیالا ت کا وزیر اعظم  عمران خان نے مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد اور خواجہ جلال الدین رومی سے   گفتگو میں  کیا  ، جنہوں نے   جمعرات   کو    یہاں  وزیر اعظم  سے  ملاقات کی ۔ملاقات میں وزیرِ اعظم کو دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں بلوچستان میں آرگینک کپاس کی موجودہ استعداد کے حوالے سے  بھی  گفتگو ہوئی  اور  وزیرِ اعظم کو نئی ٹیکسٹائل پالیسی پر پیش رفت اور اسکے جلد نفاذ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔