خوشاب؛عشرہ شان رحمت اللعا لمین ؐکے سلسلے میں سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد

47

 خوشاب،11اکتوبر(اے پی پی): عشرہ شان رحمت اللعا لمین ؐکے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام جو ہرآبادمیں سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے وز یر اعظم عمران خان کا مرکزی تقر یب اسلام آباد سے براہ راست خطا ب دکھا نے کیلئے اس محفل کا انعقا د کرا یا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کے خطا ب سے قبل  نبی آخر الزمان حضر ت محمد ؐ کو ہد یہ عقیدت پیش کر نے کیلئےممبر صو با ئی اسمبلی پنجاب ساجد ہ آ ہیر،ضلعی صدر پی ٹی آ ئی مسعود انور کنڈان،ضلعی جنرل سیکر ٹری پی ٹی آ ئی پیر فیض الحسن گیلا نی نے کا نفرنس سے خطا ب میں وزیر اعظم  عمران خا ن کے ویژن کو وا ضع کر تے ہو ئے کہا کہ ہر سال عشر ہ شان رحمت اللعا مین ؐ کو منا نے کا مقصد ملک کے نو جو انوں اور بچوں میں خدا کے آ خر ی رسول حضر ت محمد ؐ کی زند گی،ا ن کے کر دار اور ان کی سیر ت کو روشنا س کر وانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آ خر ی نبی پا ک حضر ت محمد ؐ کی تعلیما ت پر عمل پیرا ہو کر ہم تر قی کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں اور اس میں ہی ہما ر ی نجا ت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستان کے ویژن کے مطا بق نو جوانو ں اور بچوں کے دلوں میں حضر ت محمد ؐ کی محبت ڈال کر اور انکی تعلیما ت پر عمل پیرا ہو کر ہی پا کستان کو ریا ست مدینہ کی طرز پر ایک ریا ست بنا یا جا سکتاہے۔

تقریب میں مختلف سر کاری افسروں اور سکول و کا لجز کے طلبا نے نبی پا کؐ کی شان میں نعتیں اور تقا ریر پیش کیں۔تقر یب کے دوران جو ہرآ باد کے رہا ئشی حا فظ محمدیا دنے اپنے ہا تھوں سے لکھا ہو ا قرآ ن پا ک دکھا یا جو انہوں نے اڑ ھا ئی ما ہ کے مختصر عر صے میں لکھا تھا۔

بعدازاں کا نفرنس کے شرکا ء نے وزیر اعظم  کا خطا ب ایک بڑی سکرین پر دیکھا جس کا ضلعی انتظا میہ خو شاب نے اہتما م کیا تھا۔