خیرپور،20اکتوبر(اے پی پی ): اسکاوٹس گراؤنڈ میں کراٹے ایسوسی ایشن کی جانب سے کراٹے کے دلچسپ مقابلے ہوئےجبکہ تقریب میں پاکستان کے چیف محمد اعظم مہمان خصوصی تھے ۔
تقریب سےمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیرپور کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں انکا ٹیلنٹ دیکھانے کے لیے فورم مہیا کیا جائے اور انہیں بہترین ترجیح بنیادوں پر تربیت دی جائے اور بہترین میدان کے ساتھ ساتھ سہولیات دی جانی چاہیے،نوجوان کی ہر شعبہ میں آگے آنا چاہیے اس حوالے سے ہم ہر ممکن اقدام کریں گے تاکہ ہمارے جوان کسی بھی شعبہ میں پیچھے نہ رہیں اور آگے آ کر ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔
تقریب کے اختتام پر کیمپ کے شرکاءاور کراٹے کا بہترین مظاہرہ کرنے پر اور اچھی کارگردگی دیکھانے پر کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈ دی گئی۔
اس موقع پر ،سماجی رہنماءجمن شاہ،، فہیم شیخ استاد ہاشم بھٹی اشرف مغل ،سماجی رہنماءنوید میمن سمیت دیگر موجود تھے جبکہ نامور سیاسی سماجی شخصیت صدر انجمن تاجران حاجی لالہ عبدالغفار شیخ، سابقہ ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن حمیداللہ مہر اور پروفیسر عبدالسلام شیخ مہمان خصوصی تھے۔