اسلام آباد،7اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے جمعرات کو اسلام آباد کے نواحی علاقے گوکینہ کلاں ہیلتھ سنٹر کا اچانک دورہ کیااور ہیلتھ سنٹر پر دی جانے والی طبی سہولیات حفاظتی ٹیکہ جات ویکسینیشن کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر کو مضبوط بنا رہے ہیں، پرائمری ہیلتھ سسٹم کو مضبوط بنائے بغیر صحت کے شعبے میں ترقی ممکن نہیں ہے ۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دورے کا مقصد کی جانے والی اصلاحات اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ،پرائمری ہیلتھ کیئر کو مضبوط بنائیں گے تاکہ بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ زیادہ نہ پڑے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت اور دیہی صحت کے مراکز میں طبی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں ۔