رحیم یار خان؛ریونیو عوامی خدمت سروسز میں ڈپٹی کمشنر نے عوام کے مسائل سنے، حل کے احکامات جاری کیے

17

رحیم یار خان،01 اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا، ریونیو عوامی خدمت سروسز ہر ماہ کے آغاز پر پہلے دو روز منعقد کی جاتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے شہریوں کے مسائل سن کر احکامات جاری کئے اور کہا کہ حکومت پنجاب کے ریونیو عوامی خدمت پروگرام کے تحت عوامی مسائل کو فوری حل کیا جا رہا ہے، ریونیو عوامی خدمت سے لوگوں کے مسائل حل اور اداروں میں بہتری آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی چھت تلے ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے متعلق شکایات و مسائل سنے جا رہے ہیں۔ڈومیسائل اجراء، فرد، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ اور دیگر سہولیات ایک چھت تلے شہریوں کو فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہاکہ تحصیلوں میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز شہریوں کے مسائل سن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز میں 4ہزار865درخواستیں موصول ہوئیں، 4ہزار817درخواستوں کو موقع پر حل جبکہ 48پر محکمانہ کارروائی جاری ہے، گذشتہ ماہ587شہریوں کی درخواستیں موصول ہوئیں اور 565کو حل کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)ریاست علی بھی موجود اس موقع پر موجود تھے۔