چنیوٹ،09 اکتوبر (اے پی پی): ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود نے ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا۔آر پی او عمران محمود نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ بلال ظفر کے ہمراہ پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔میٹنگ میں ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز اور دیگر افسرا ن نے شرکت کی۔
دوران میٹنگ ضلع میں امن و امان کی صورتحال،زیرتفتیش مقدمات،کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔آر پی او نے ماہ ستمبر میں تھانہ وائزکرائم،زیرتفتیش مقدمات،سرکل افسران،ایس ایچ اوز کی کارکردگی ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے پولیس افسران کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی۔
آر پی او نے تھانہ جات کاکمپیوٹرائزڈ و مینول ریکارڈ ایس او پیز کے مطابق اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔زیرتفتیش مقدمات کو مقررہ وقت کے اندر انصاف کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے یکسو کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
آرپی او نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ جات میں لوگوں کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے،لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،ڈیٹا اینالسز کی بنیاد پر کرائم پاکٹ ایریاز میں چوروں،ڈکیتوں کیخلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں کی جائیں۔آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق انصاف کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بدمعاشوں،عادی مجرمان کی ہسٹری شیٹس تھانوں کے رجسٹر ہائے میں اپڈیٹ کیے جائیں۔بدمعاشوں،قبضہ مافیا،قبضہ مافیا کی سرپرستی کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔
آرپی او نے کہا کہ قانون کے برابر نفاذ پر عملدرآمد کرکے قانون کی بالادستی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔مربوط حکمت عملی سے منشیات فروشوں،جرائم پیشہ عناصر،مجرمان اشتہاریوں،عادی مجرمان،بھکاریوں کیخلاف سٹنگ آپریشن کیا جائے اورپولیس افسران اپنا مورال بلند رکھتے ہوئے خدمت خلق سمجھ کر اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں۔