رینالہ خورد؛پولیس نے چاررکنی موٹر سائیکل چور گینگ کے دو کارندوں کو گرفتارکرلیا

11

رینالہ خورد،26اکتوبر(اےپی پی):  تھانہ راوی پولیس کی کارروائی، 4رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کے دوکارندوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم فیصل اور شاھد سے چار موٹر سائیکلیں بھی  برآمدکر لی گئیں۔

ملزمان نے متعدد چوری کی گئی موٹر سائیکلوں کا انکشاف کیاہے، تھانہ راوی پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔