ہرنائی، 07 اکتوبر (اے پی پی ):وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی پوری بحالی کےلئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں ، پی ڈی ایم اے کی ٹیم ڈی جی پی ڈی ایم اے ریسکو ٹیموں اور امدادی سامان کے ہمراہ ہرنائی پہنچ چکی ہے۔
ان خیالا ت کا اظہار وزیراعلی جام کمال خان نے ہرنائی دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔انہوں نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ بھی کیا ،ڈی سی سہیل انور ہاشمی نے وزیراعلی کو بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزراء کے ہمراہ زلزلے میں ایک خاندان کے تین افراد کے جان بحق ہونے والے کے گھر کا دورہ کیا اور غمزادہ خاندان سے تعزیت بھی کی ۔
صوبائی وزراء حاجی مٹھاخان کاکڑ، انجئینرزمرک اچکزئی، حاجی طور اتمانخیل بھی انکے ہمراہ تھے۔