سکھر،08اکتوبر(اے پی پی): ادارہ صحت خیرپور کی جانب سے این سی او سی اور حکومت سندھ کی ہدایات پر مقرر کردہ ویکسینشن ٹیموں نے فرائص سرانجام دیتے ہوئے تحصیلوں میں کئی مقامات پر پیٹرول پمپس، مارکیٹوں ، اسکول،اور مدارس میں جاکر ویکسینشن کارڈ چیک کیے، جن لوگوں کو ویکسین نہیں لگئی ہوئی انہیں کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین لگائیں۔
دوسری جانب ضلع بھر کے مختلف دیہاتوں اور شہروں میں ضلعی انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے عملداروں اور پولیس اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر 6ہوٹل اور8دوکانیں سیل کرکے ان پر جرمانہ بھی عائد کیا، اس دوران ویکسین کارڈ نا ہونے پر 507لوگ گرفتار ہوئے، گرفتار ہونے والوں کوویکسین لگوانے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔میسر معلومات کے مطابق ایک دن میں ضلع بھر میں مجموعی طور پر8001لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔