سکھر،14اکتور(اے پی پی ): این سی او سی کی ہدایات پر ادارہ صحت کی ٹیموں اور خیرپور ضلعی انتظامیہ نے مختلف مقامات کا دورہ کیا، ٹیموں نے مختلف مقامات پر ویکسینشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور مختلف دکانوں، اسکول، بشمول میڈیکل اسٹور، جنرل اسٹور، گوشت، مچھلی و سبزیوں کی دوکانوں ، ہوٹلز میں عملہ اور گاہکوں کی ویکسینشن کارڈز چیک کیئے جبکہ متعلقہ افسران نے 5ہوٹلز اور2دوکانوں کو سیل کیا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں اور بغیر ویکسینشن والے 423افراد کو گرفتار کیا اور سب کی ویکسینشن کروانے کے بعد رہا کردیا۔