سکھر: اعجاز جکھرانی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت،احتساب عدالت سے رجوع کرنے کا حکم

28

سکھر،20اکتوبر(اے پی پی ): مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ  سکھر بینچ میں ہوئی،سماعت میں اعجاز جکھرانی سمیت چار ملزمان کی درخواست ضمانت عدالت نے خارج کردی۔

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے ضمانت کے لئے احتساب عدالت سکھر سے رجوع کرنے کا حکم  دیاجبکہ عدالت نے اعجاز جکھرانی کو دس دن کی حفاظتی ضمانت دی۔ صوبائی مشیر جیل خاناجات اعجاز جکھرانی قبل از گرفتاری ضمانت پر ہیں۔