سکھر،01اکتوبر(اے پی پی): دریائے سندھ کے کنارے واقع سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی برسات ہوئی،برسات کے بعدگرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
برسات کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے جبکہ تفریحی مقامات پر رش بڑھ گیا ہے۔
بارش کے باعث بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے،متعدد فیڈر ٹریپ ہوگئے ہیں۔