سیالکوٹ،7اکتوبر (اے پی پی):ڈسکہ روڈ پر فوم بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی ۔ ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق ریسکیو کی 8 فائر وہیکل 1واٹر بوزر، 2 ریسکیو وہیکل اور2 ایمبولینسز کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے جبکہ گوجرانوالہ سے بھی واٹر بوزر بھی آپریشن میں شامل ہیں۔ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ طاہر فاروق بھی موقع پر موجو د ہیں۔اب تک ریسکیو نےدھوئیں سے متاثرہ 3 مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن تاحال جاری ہے۔