شجاع آباد، 27 اکتوبر (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کریم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر ، شاکر شجاع آبادی کی عیادت کے لیے انکی رہائش گاہ پہنچے، انکی خیریت دریافت کی اور بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے ملتان نشتر ہسپتال کے ماہرین ڈاکٹرز کا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے اور کل آپ کو ملتان نشتر ریفر کردیا جائے گا اور آپ کا مکمل علاج کرایا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شاکر شجاع آبادی کی مدد کی جارہی ہے ،گزشتہ ماہ بھی حکومت کی جانب سے مالی امداد کا چیک دیا گیا تھا، اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے تحائف اور مالی امداد کا بھی چیک دیا گیا جس پر شاکر شجاع آبادی اور انکے بیٹوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔