شجاع آباد، 07 اکتوبر (اے پی پی ): گورنمٹ ماڈل ہائی سکول میں منعقد ہونے والاسپورٹس میلہ اختتام پذیر ہو گی۔ سپورٹس میلہ کے اختتام پر جیتنے والے سکولوں کی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ایک پروقار تقریب میں انعامات تقسیم کئے گئے، ڈی ای او شیخ رفیق نے جیتنے والے طلباءمیں انعامات تقسیم کئے۔
تقریب تقسیم انعامات میں ڈی ای او سکینڈری ایجوکیشن شیخ محمد رفیق ،عابد فرید بزدار ،مہر الطاف نے 100میٹر،200میٹر ،400میٹر 800میٹر ،1500میٹر دوڑ ،لانگ جمپ ،ہائی جمپ ،گولا پھینکنا ،نیزہ پھینکنے میں اول دوئم اور سوئم آنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے ۔
ٹورنامنٹ میں رسہ کشی ،بیڈ منٹن ،فٹ بال ،باسکٹ بال ،ٹیبل ٹینس ،تیکوانڈو،والی بال،کرکٹ،فٹ بال،ہاکی ،جمناسٹک ،ہینڈبال،تھرو بال کے مقابلوں میں گونمٹ ہائی سکول شجاع آباد،گورنمٹ ہائی سکول راجہ رام ،گورنمٹ ہائی سکول وینس،گورنمٹ ہائی سکول تلکوٹ ،گورنمٹ ہائی سکول پونٹہ ،گورنمٹ ہائی سکول چک آر ایس،گورنمٹ ہائی سکول توڈر پور،گورنمٹ ہائی سکول ریلوے اسٹیشن کی ٹٰیموں اور کھلاڑیوں نے پہلی دوسری پوزیشن حاصل کئیں۔
اس موقع پر تحصیل بھر کے ہائی سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔