دبئی، 09 اکتوبر (اے پی پی ): صدر عارف علوی 2 روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے،متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اِنصاف، عبداللہ بن سلطان بن عواد النعیمی، اور پاکستانی سفیر افضال محمود نے ایئر پورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔
صدر عارف علوی متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ دورے کے دوران صدر پاکستان دبئی ایکسپو میں پاکستانی پیویلین کا بھی دورہ کریں گے۔
صدر عارف علوی دبئی میں روشن اپنا گھر پروگرام کی تقریب رونمائی میں بھی شرکت سمیت کاروباری شخصیات، کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملاقات کریں گے۔دورے کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دو طرفہ تجارتی و معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔