ملتان 11 اکتوبر (اے پی پی ):صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے گورنمنٹ گرلز کیپری ہینسو سکول ملتان میں پہلی ٹرانس جینڈر کلاس کا معائنہ کیااس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ان طلباء کو یونیفارم، کتب اور ٹرانسپورٹ کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور کہا کہ ٹرانس جینڈرکمیونٹی کے طلباء کو پڑھانے کےلئے انہی کی کمیونٹی سے ایم فل اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں اس سکول کے کامیاب تجربے کے بعد اب لاہور میں اسکا آغاز کیا جا رہا ہے مراد راس نے کہا کہ اگلے مرحلے میں پنجاب کے تمام نو ڈویژنوں میں ٹرانس جینڈر کلاسز شروع کی جائیں گی اور انہوں نے کہا کہ ٹرانس جینڈر طلباء نے وزیر اعلی پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے انقلابی اور تبدیلی کا پیش خیمہ قرار دیا ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو باہنر بنانے کے لئے رسمی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیوٹا کے ذریعے مہارتیں بھی سکھائی جائیں گی اور کہا صوبائی وزیر مراد راس نے کہا کہ ہم اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں صوبے بھر کے خستہ حال سکولوں کی عمارتوں کی بحالی کو یقینی بنائیں گے۔