ملتان،12اکتوبر(اے پی پی):ضلعی امن کمیٹی کا ربیع الاول پر مثالی امن اور مذہبی ہم آہنگی کا پیغام،علماء کرام،تاجر برادری اور سول سوسائٹی نےضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی صدارت میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا شہر اولیاء کی فضاء ہمیشہ سے مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دیتی رہی ہے اور کہا مذہب کے نام پر انتشار پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا میلاد النبیﷺ حقوق العباد کی پاسداری اور برداشت پیدا کرنے کا پیغام بھی ہے اور کہا میلاد محافل اور جلوسوں کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
سی پی او نے کہا جلوس منتظمین کا اوقات کار اور سیکیورٹی کے حوالے سے بھرپور تعاون حاصل ہے منیر مسعود مارتھ نے کہا جلوس روٹس اور محافل پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ رہے گی ربیع الاول کے سلسلے میں 25 سو سے زائد سیکیورٹی اہلکار فرائض سر انجام دینگے،امن کمیٹی کےقیام کیلئے ضلعی انتظامیہ و پولیس کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔
اجلاس میں سی پی او منیر مسعود مارتھ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزماں قیصرانی،مذہبی رہنماء مولانا عبد الحق مجاہد،محمد سلیم عطاری،سید علی رضا گردیزی،دلاور حسین قادری، ظفر اقبال صدیقی،غوث انور گیلانی،قاری عبدالغفار طارق بھی شریک ہوئے اور ان کے علاوہ سید محمد محسن ہمدانی،مولانا حفیظ احمد مہروی,آصف اخوانی،ایوب مغل، انیس حیدر نقوی،مفتی عثمان پسروری،اصغر عباس نقوی،عنایت اللہ رحمانی، صاحب زادہ انوارلحق مجاہد، سید مظہر گیلانی،مزین چاون,مہر سخاوت علی,خاور حسین بھٹہ زاہد بلال قریشی،مظہر جاوید موجود تھے