ضلعی انتظامیہ کا جمعہ المبارک کے لاک ڈاون پر عملدرآمد کیلئے رات گئے کریک ڈاؤن

32

ملتان، 08 اکتوبر ( اےپی پی): ضلعی انتظامیہ نے جمعہ المبارک کے لاک ڈاون پر عملدرآمد کیلئے رات گئے کریک ڈاؤن،لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 17 ہوٹل اور 15 دکانیں سیل کردی گئیں، اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 5 دکانداروں اور ہوٹل مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کرا دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے چھاپے مارے اور کے ایف سی،شنگریلا گرل،شنگریلا گارڈن،بندو خان،المائدہ پیزا سمیت درجن سے زائد ہوٹل سربمہر کر دئیے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ضلعی انتظامیہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور کہا کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ضلعی ٹیموں کو مکمل اختیارات دیے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا وارننگ کے باوجود لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا آغاز کرینگے۔