ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کو خوبصورت بنانے کے اقدامات جاری

16

ملتان 11، اکتوبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مختص کی گئی روڈز اور چوکوں کی تزئین کا آغاز کر دیا اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا نے دورہ کیا اور اے سی سٹی نے گل گشت،بوسن روڈ اور سیداں والی بائی پاس پر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اے سی سٹی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے شہر اولیاء کی خوبصورتی بڑھانے کا ٹاسک دیا ہے اور کہا پی ایچ اے اور نجی سیکٹر کے تعاون سے روڈز کی برانڈنگ کی جارہی ہے خواجہ عمیر محمود نے کہا معروف چوکوں پر شجرکاری، لائٹنگ اور لینڈ سکیپنگ کا آغاز کردیا ہےڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا نے علی گڑھ چوک کی تزئین و آرائش پر بریفننگ دی۔