لاہور 9 اکتوبر(اے پی پی)این سی او سی کی ہدایت پر کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اور ڈپٹی کمشنر ضلع لاہور عمر شیر چٹھہ کی نگرانی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں اور غیر ویکسین شدہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ڈی مارٹ سٹور، ہاٹ لنک ایسوسی ایٹس اور سٹریٹ مارٹ کو ایڈن سوسائٹی فیز 8 میں سیل کر دیا اور اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر تحصیل شالیمار تہنیت بخاری نے رام پورہ کے علاقے میں عابد کوزی حلیم کو سٹاف ان ویکسینیٹڈ ہونے پر سیل کر دیا علاوہ ازیں ایجوکیشن سنٹرز کے بھی دورے، ایجوکیٹرز مناواں کیمپس میں اساتذہ اور سٹاف کے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹس کو اے سی شالیمار نے چیک کیا بٹ سویٹس اور بیکرز، علی موبائل اینڈ جاز ریپئرنگ سنٹر اور زونگ فرنچائز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا02 افراد کو ان ویکسینیٹڈ ہونے کی بنا پر فوری قریبی یو سی سی وی سی میں ویکسینیشن لگوانے بھیج دیا ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے پوری طرح سے متحرک ہے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد ہر ممکن یقینی بنایا جا رہا ہے