عشرہ رحمت للعالمین کا مقصد نوجوان نسل کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا پیغام دینا ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری

41

اسلام آباد۔18اکتوبر  (اے پی پی): وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے پی این سی اے میں محفل نعت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ رحمت للعالمین کا مقصد نوجوان نسل کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا پیغام دینا ہے۔