اسلام آباد،17اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی گزشتہ روز کی تقریر سے لفظ عمران خان نکال دیا جائے تو اس میں کچھ نہیں تھا، یہ صرف الٹی گردان تھی ،لندن میں بیٹھ کر خون کے آنسو رونے کی نواز شریف کو کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جارہے اللہ کے حکم اور نبی کریم ؐکے صدقے پانچ سال پورے کریں گے،آئندہ انتخابات کی تیاری کریں گے فیصلہ عوام کریں گے۔











