غذر: پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع

23

غذر  ، 10 اکتوبر (اے پی پی ):     گلگت  بلتستان کے ضلع غذر میں اتوار کی صبح سے پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے  باعث   موسم سرد ہوگیا ہے ۔بارش اور برفباری کے باعث موسم تبدیل ہونےکے بعد لوگوں نے گرم کپڑے پہنا شروع کردئیے ہیں ۔دوسری جانب لوگ  آگ لگانے  کے لیے    لکڑی جمع کرنے میں مصروف ہیں جبکہ دوکانوں میں بھی گرم کپڑوں کے خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے ۔